ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم کا چنیوٹ میں ہسپتالوں کا دورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم کا چنیوٹ میں ہسپتالوں کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کیا۔

 جن میں تحصیل چنیوٹ میں سے سول ویٹرنر ی ہسپتال چنیوٹ، سول ویٹرنری ڈسپنسری125 ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری13 ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری احمد آباد جبکہ تحصیل بھوانہ میں سے سول ویٹرنری ڈسپنسری203 ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری206ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری208 ج ب اور سول ویٹرنری ڈسپنسری241 ج ب شامل ہیں۔انہوں نے عملے کی حاضری، آؤٹ ڈور ریکارڈ، ویکسی نیشن ریکارڈ، اے آئی ریکارڈ، ادویات کی تاریخ تنسیخ اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لئے نئی متعارف کروائی گئی سکیموں بالخصوص لائیو سٹاک کارڈ بارے آگاہی کے لئے تمام ویٹرنری اداروں میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسک وغیرہ تفصیلا چیک کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں