کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرندیم ناصر، ارکان اسمبلی جعفر علی ہوچہ،قدسیہ بتول،سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار اور اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر بھی ہمراہ تھیں۔

 ہسپتال پہنچتے ہی کمشنر نے مریضوں سے علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت کرتے ہوئے گائناکالوجسٹ کے پاس مریضوں کے علاج معالجہ کا ریکارڈچیک کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں کی صحت دریافت کی اورگائنی وارڈکا تفصیلی دورہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈائیلاسز یونٹ میں اضافی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ڈائیلاسز کرانے والی ایک خاتون سے گفتگو کرکے بلامعاوضہ ملنے والی طبی سہولیات دریافت کیں جبکہ ادویات سٹور میں میڈیسن کی دستیابی اورریکارڈچیک کیا۔ بعد ازاں کمشنرنے تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اورڈویژنل پبلک سکول بوائز سیکشن پہنچ گئیں۔ انہوں نے کلاس رومز میں جاکر تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور کلاس روم میں کچھ دیر بیٹھ کر ٹیچر کی طرف سے طالب علموں کو دیا جانے والا لیکچر دیکھا اور موقع پر سوال بھی کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں