جامعہ مسجد نور السلام چنیوٹ میں سالانہ محفل میلاد مصطفی انعقاد

جامعہ مسجد نور السلام چنیوٹ میں سالانہ محفل میلاد مصطفی انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جامعہ مسجد نور السلام چنیوٹ میں سالانہ محفل میلاد مصطفی انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا اور قاری محبوب گولڑوی نے اس کی سعادت حاصل کی۔

 نعت رسول مقبولؐ محمد شکیل عطاری ، احسن علی معظمی و دیگر نے پیش کی ، نقابت کے فرائض علامہ محمود احمد نے انجام دیئے ، آخر میں خطیب مولانا احمد شیر نقشبندی نے خطاب کیا۔ شرکا سے اظہار خیال میں اوورسیز پاکستانیز اظہر دستگیر نے کہا کہ نبی کریم ؐکی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کیلئے باعث سعادت ہے ۔آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں