دکان سے لاکھوں روپے مالیتی نقدی اور سگریٹ سمیت دیگر سامان چوری

دکان سے لاکھوں روپے مالیتی نقدی  اور سگریٹ سمیت دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سگریٹ سمیت دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آبادکے علاقے چکنمبر 7 ج ب میں اعجاز نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اسکی دکان کے تالے توڑ کر ملزمان کی جانب سے رات کی تاریکی میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں