ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ہلال احمر ہسپتال کا دورہ ،توسیعی کاموں کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ہلال احمر ہسپتال کا دورہ ،توسیعی کاموں کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے ہلال احمر ہسپتال کی ریویمپنگ اور توسیعی عمارت کے کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔انہوں نے جاری کام کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی ۔۔

اور ورکرز کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سٹی کے باسیوں کیلئے صحت کا میگا منصوبہ کے تحت ہلال احمر ہسپتال کی ریویمپنگ اور توسیعی عمارت کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا،جدید مشینری کے ساتھ صحت کی تمام سہولیات مہیا ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں