بہبود آبادی پروگرام:آگاہی مہم پر عملدرآمد ضروری:سلیم چشتی

بہبود آبادی پروگرام:آگاہی مہم پر عملدرآمد ضروری:سلیم چشتی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس احمد سلیم چشتی نے کہا ہے کہ بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم پر وسیع انداز میں عملدرآمد ہونا چاہیے ۔

اس سلسلے میں شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے معاشرے کے بااثر طبقات کی معاونت حاصل کی جائے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم،ایجوکیشن وہیلتھ اتھارٹیزاور دیگر محکموں کے افسران و این جی اوز کے نمائندوں اور علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی شدید احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وسیع آگاہی مہم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں