سیل کردہ دکان کھول کر گیس ری فلنگ کا دھندہ دوبارہ شروع

سیل کردہ دکان کھول کر گیس  ری فلنگ کا دھندہ دوبارہ شروع

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل کی گئی دکان کی سیل توڑ کر غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کا دھندہ دوبارہ سے شروع کردیاگیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریفلنگ کی دکان کو سیل کیا گیا۔ جس کے مالک کی جانب سے سیل توڑ کر دوبارہ سے غیر قانونی دھندہ شروع کردیاگیا۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں