ٹو بہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا 6حوالاتیوں کی رہائی کا حکم

ٹو بہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا 6حوالاتیوں کی رہائی کا حکم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ڈسٹر کٹ جیل کے 6حوالاتیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ، سینئر سول جج اسماعیل تسلیم ،سپرنٹنڈ نٹ جیل اسامہ سلامت اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ ایگزیکٹوسہیل نبی گل ان کے ہمراہ تھے ۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اسد علی نے خواتین بیرک ، کچن اسیران،جیل ہسپتال اور نو عمر بچوں کی بیرک سمیت دیگر وارڈز کامعائنہ کیا ا ور اسیر خواتین سے مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 6حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیدیا۔ڈسٹر کٹ ایند سیشن جج نے مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی انتظامات،قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار،ڈسپلن اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ،انہوں نے جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے معیار کو بہترین قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں