اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،شہری پریشان

 اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،شہری پریشان

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )کمرتوڑمہنگائی سے شہری شدید پریشان،حکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری وگردو نواح میں بھی اشیائے خورونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں جس کے باعث شہری سبزی ،دالیں اور پھل خریدنے تک کی سکت سے محروم ہوگئے ،شہریوں کا کہناہے کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدورطبقے کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ،دوسری جانب آ ئے روز پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیاہے ۔شہریوں نے حکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں