چک جھمرہ :مرکزی انجمن تاجران کے صدر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

چک جھمرہ :مرکزی انجمن تاجران کے  صدر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

چک جھمرہ (نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجران چک جھمرہ کاہنگامی اجلاس گروپ لیڈر محمد عمران رحمانی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا،۔

صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی یاسین بٹ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر کی کارکردگی کوسراہا گیا اور بھرپورتعاون کااظہار کیاگیا، اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی الطاف حسین، جمیل مظفر تتلہ، میاں اقبال ،مرزاوقاص ، مرزا آفتاب ، شہباز انصاری ، رمضان جانی، ملک محمدشفیق، ملک طارق محمود ، مرزا شہباز ، عابد رحمانی و دیگر شریک تھے ۔تاجررہنماؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دکانوں کے باہر پانچ فٹ تک ہمیں ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں