جشن آمد رسولؐ کی تقریب ،مسیحی و ہندو برادری کی بھی شرکت

جشن آمد رسولؐ کی تقریب ،مسیحی و ہندو برادری کی بھی شرکت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ نجی میرج ہال میں جشن آمد رسولؐ کی تقریب کا انعقاد ، مسیحی و ہندو برادری نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے مقامی تاجر رانا مزمل حسین بوبی نے نجی میرج ہال میں جشن آمد رسول ؐ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے علما ئے کرام سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ مسیحی و ہندو برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ مقررین نے نبی پاک ؐ کی شان میں خطابات کیے ۔ اس موقع پر چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پیر عبدالرحمن، غلام اکبر ساقی، حافظ عثمان شاکر، پنڈت بھگت لال ، اسلم رندھاوا، علامہ سجاد علی اکبر، سابق اے سی میاں زبیر ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد رانا، رجسٹری محرر محمد وقاص، ملک نعیم وفا، صابر گھمن سمیت کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں