کمالیہ :آل پاکستان قادریہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان قادریہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قادر بخش شریف میں کیا گیا، ٹورنامنٹ کے ۔
مہمان خصوصی نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین چودھری محمد سرور تھے ، میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ کھیل ہماری روزمرہ زندگی میں خاص اہمیت کے حامل ہیں، کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہونگے ، کمالیہ کے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے بس انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے جہاں پر وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر اندازمیں استعمال کر سکیں۔