چنیوٹ:اساتذہ کیلئے ‘‘ہیرو ایوارڈز’’تقسیم کرنے کی تقریب

چنیوٹ:اساتذہ کیلئے ‘‘ہیرو ایوارڈز’’تقسیم کرنے کی تقریب

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کے لیے ۔

\'\'ہیرو ایوارڈز\'\' تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے اساتذہ میں ایوارڈز تقسیم کئے ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محسن عباس، ڈی ای اوزمحمد عبدالجلیل ،خدیجہ بخاری ،ڈپٹی ڈی اوز میڈم زاہدہ عظیم ،روبینہ چودھری، محمد اسحاق تبسم ،محمد مدنی ،نور زمان ، اے ای اوز ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ نے شرکت کی۔سی او ایجوکیشن ڈاکٹر محسن عباس نے مہمان و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو اپنی محنت، علم اور تربیت سے ہماری نئی نسل کو روشن مستقبل کی راہ دکھاتے ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی بنیادی طور پر اس کے افراد کی تعلیم سے جڑی ہوتی ہے اور علم پر مبنی معیشت بننے کیلئے اساتذہ کی لگن ناگزیر ہے ۔آخر میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے کہا کہ تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں جو طلباء کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں