چناب نگر:22ویں آفتاب نبوت کانفرنس یکم نومبر کو ہو گی

چناب نگر:22ویں آفتاب نبوت کانفرنس یکم نومبر کو ہو گی

چناب نگر(نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ مسلم کا لونی چناب نگر کے زیر اہتمام امسال بھی جا مع مسجد شہدا ء ختم نبوت چناب نگر میں 22ویں سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس یکم نومبر بروزجمعۃ المبارک کو منعقد ہو گی ۔۔۔

جس کے انتظامات تیزی سے جا ری ہیں ۔ کانفرنس میں جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے ،کانفرنس میں خصوصی طور پرمولانا قاضی مطیع اﷲسعیدی خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔کا نفرنس کی صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی جبکہ نگرانی کے فرائض جامعہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی ادا کریں گے ، یہ کانفرنس ملک میں امن و استحکام اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہو گی ۔مقررین میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،قاری عبدالحمید حامد،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا فیض اﷲ،ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا عمر عثمان ،مولانا غلام شبیر،مولانا شہباز احمد ،قاری محمد یوسف قاسمی،قاری ابوبکر صدیق مدنی، محمد حنیف مغل ،قاری محمد سلمان عثمانی ،قاری عبدالرحمان تبسم ،مولانا فیصل معاویہ ،مفتی فیصل صادق،مولانا بدر عالم ، مولانا ضیاء الحق چنیوٹی،مولانا مطلوب الرحمن،مولانا حافظ محمد اسلم،مولانا اسلم شاہد، مفتی زین العابدین، پیر عابد علی نقشبندی، اور دیگر بھی شامل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں