ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غیر قانونی سیوریج کنکشن کاٹنے کا حکم

 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غیر قانونی سیوریج کنکشن کاٹنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے سیوریج کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کا حکم جاری کردیا ، اس ضمن میں متعلقہ افسران اور ٹیموں کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

فیصل آباد میں اس وقت پرائیویٹ سوسائٹیز کالونیوں میں سے اکثریت نے بغیر اجازت اور منظوری کے رہائشیوں کو سیوریج کے کنکشنز جاری کر رکھے ہیں جو واسا کے سیوریج سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں جس کی وجہ سے واسا کے سیوریج سسٹم پر لوڈ زیادہ ہونے سے سیوریج مسائل پیدا ہو رہے ہیں ،جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا نے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ اور ٹیموں کو حکم جاری کیا ہے کہ ایسی تمام پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز جنہوں نے وہاں کے رہائشیوں کے سیوریج کنکشن غیر قانونی طور پر واسا کے سیوریج سسٹم سے منسلک کررکھے ہیں ان کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تمام پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیاں یا تو اپنے سیوریج کنکشن کو ریگولر کرالیں اور واسا فیصل آباد کے واجبات کی ادائیگی کریں بصورت دیگر ان کے کنکشن بلا تفریق منقطع کر دئیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں