پاکستان علماء کونسل کے رہنماؤں کی شہید لیفٹیننٹ کرنل کے گھر جا کر فاتحہ خوانی

پاکستان علماء کونسل کے رہنماؤں کی شہید  لیفٹیننٹ کرنل کے گھر جا کر فاتحہ خوانی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر الحسن ،جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ اظہارالحق خالد نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے پسماندگان سے ملاقات کی اور شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کی بہادری و جرات کو سلام پیش کیا ۔بعد ازاں انہوں نے شہید کی قبر پر گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت نے فرض کی راہ میں شہادت کا اعلی مقام حاصل کیا ،شہید پاکستان کا فخر ہیں ،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔انہوں نے مزید کہا علماء مشائخ سمیت پوری قوم شہید کو سلام پیش کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں