ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں کپاس بارے تقریب کا انعقاد

 ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں کپاس بارے تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کپاس کے عالمی دن کے موقع پر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ کپاس کے زرعی سائنسدانوں نے تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ریسرچ پنجاب، ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کی۔

 تقریب میں چیف سائنٹسٹ، شعبہ گندم ڈاکٹر جاوید احمد، چیف سائنٹسٹ، شعبہ آئل سیڈ و دالیں، ڈاکٹر خالد حسین، انچارج شعبہ کپاس فیصل آباد، ڈاکٹر جہانزیب فاروق، ڈاکٹر سعید احمد، یاسر رمضان، ارم شریف، آبیہ یونس، آمنہ نذیر،اقراء پروین،ڈاکٹر امجد فاروق، عبید سعید، ڈاکٹر حافظ سعید،ڈاکٹر شاہد منیر چوہان،ڈاکٹر حسنین بابر، محمد شہزاد سروراور محمد اسحاق لاشاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن فیصل آباد سمیت شعبہ کپاس کے زرعی سائنسدانوں ا ور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیداوار میں اضافہ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں باہمی سائنسی و تجارتی روابطہ کو بھی بڑھانا ہے اورکپاس کی انڈسٹری کو جدید تحقیق کے مطابق استوار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں