مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی ،ساتھی سمیت گرفتار

 مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی ،ساتھی سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاوّن کے علاقے جڑانوالہ روڈ فیض اللہ کموکا ڈیرہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں اور پولیس ٹیم کے درمیان آمنا سامنا ہوگیا۔ اس دوران مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی گئی جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈاکو سمیت پولیس نے دو ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔ مبینہ طورپر گرفتار ڈاکو پولیس کو ڈکیتی ، چوری اور لوٹ سمیت دیگر وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔ جنکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں