کمشنر کی زیر صدارت ساندل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت ساندل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ساندل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ برائے سال 2023-24 کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں پرنسپل اختر رسول نے جامع بریفنگ دی۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ سٹاف ٹریننگ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کا آغاز کیا گیا ، کالج میں اساتذہ اور طالب علموں کے الگ الگ پرسنل فولڈرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،  ۔ رزلٹس نہ دکھانے والے طالب علموں کا سکالرشپ بند کردیا جائے گا۔اجلاس کو2030 ویژن سے آگاہ کیا گیا ۔ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرکمشنر آفس فیصل آباد میں اوپن ڈور پالیسی تحت کمشنر سلوت سعید نے صبح 10 سے دن 11:30 بجے تک شہریوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل/شکایات پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں