بلوچنی:حکام کی غفلت، مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

بلوچنی:حکام کی غفلت، مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

بلوچنی(نمائندہ دنیا )محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت سے بلوچنی اور گردو نواح میں قصاب دھڑلے سے پانی ملا اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے لگے ۔۔

شہری مضر صحت گوشت کھانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچنی و گردونواح میں قصاب مافیا نے اپنے اپنے گھروں میں مذبحہ خانہ رکھاہے بلکہ بعض قصاب اپنی دکان کے پھٹے کے ساتھ ہی جانور ذبح کر لیتے ہیں اور کھال اتار کر چار ٹکڑے کر کے وہیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں،پانی کے ملاوٹ شدہ گوشت کوسرعام فروخت کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ قریب المرگ اور بیمار جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر کی ملی بھگت سے قصاب ایسا ناقص گوشت فروخت کر رہے ہیں اور ڈاکٹر کوگوشت کے پاس کرنے کی مہر لگانے کیلئے فی چھوٹا جانور 200اور بڑے جانور کا 500 روپے نذرانہ دیا جاتا ہے جبکہ سرکاری مذبحہ خانہ ابھی تک فعال نہیں ہو سکا ۔دوسری طرف قصاب گوشت کے ریٹس بھی اپنی من مرضی سے لگاتے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں