سرکاری محکموں میں سروس کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم
میلسی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے میلسی کا دورہ کرکے سہولت بازار،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سہولت بازار میں سبزیوں،پھلوں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور سہولت بازار میں عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سرکاری محکموں میں سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔مریضوں کو مفت ادویات فراہم کریں ،ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں،مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیااور فوری بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پودا بھی لگایا ۔ڈپٹی کمشنر عمران نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کیلئے سروس کے معیار اور سہولیات کو بہتر بنایا جائے ،سائلین کو ریونیو سروسز کی فراہمی میں پریشانی نہیں ہونی چاہیے ،سائلین سے ریونیو سروسز بارے استفسار بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد نے تمام معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔