انسداد سموگ:گھروں،دفاتر میں شجر کاری لازمی قرار
ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب، زیرو سموگ، پلانٹ اے ٹری فار پاکستان وژن کا ملتان ڈویژن میں عملی نفاذ کیا جاچکا ہے ۔وطن عزیز میں گرین کور میں اضافہ کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر مریم خان نے سول سوسائٹی کے ہمراہ وحدت کالونی میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں خصوصی افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے \\\"ہمت کارڈ\\\" کے اجراء کی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے و چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی، سلمان نعیم نے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروہ ہمدانی کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کی طرف سے قائم کئے گئے کیمپ سائٹ پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ سائٹ پر موجود خصوصی افراد میں \\\"ہمت کارڈ\\\" تقسیم کئے ۔ملتان ڈویژن میں تقریباً 4500کے قریب اور ضلع ملتان میں تقریبا 1200 کے قریب خصوصی افراد \\\"ہمت کارڈ\\\" سے مستفید ہوں گے ۔