مسلح افراد کا بیوہ کے گھر پر دھاوا،اہل خانہ پر تشدد،فائرنگ

مسلح افراد کا بیوہ کے گھر پر دھاوا،اہل خانہ پر تشدد،فائرنگ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )معمولی تلخ کلامی پر تھانہ صدر وہاڑی کی حدود 194ای بی میں بااثر افراد محمد عرفان،ابرار عرف ابراری منشیات فروش، شعبان،عابد گروا،محمد یاسین کا ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ بشیراں بی بی کے گھر پر دھاوا، اہل خانہ پر تشدد، فائرنگ بھی کرتے رہے ۔

 متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے نعیم عباس کی محمد عرفان سے معمولی بات تلخ کلامی ہوئی جس پر عرفان دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا اور کچھ دیر بعد اپنے ساتھیوں شعبان،عابد گروا،محمد یاسین، منشیات فروش ابرار عرف ابراری جو کچھ دن قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا ہے ان کے ساتھ ملکر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دروازے توڑ کر ہمارے گھر گھس گئے اور خواتین اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کرتے رہے ، پندرہ پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزم فائرنگ کرتے گھر سے قیمتی سامان لیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے اسلحہ کے خول قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ محمد شریف،غلام جیلانی،نعیم عباس،ذیشان،محمد اسحاق بیوہ بشیراں بی بی،جویریہ بی بی،اللہ رکھی اور نسیم بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی منصور امان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں