خانیوال ونواح میں چائلڈ لیبر کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

خانیوال ونواح میں چائلڈ لیبر کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)خانیوال ونواح میں چائلڈ لیبر کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،ہوٹلوں، ورکشاپس میں کم معاوضہ پربچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے ،غریب والدین بچوں کو کام پر لگانے پر مجبور، انتظامیہ ،این جی اوز خاموش ہیں۔

 تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے تما م تر دعوؤں کے بر عکس خانیوال شہر و گرد و نواح میں چائے کے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے ،اس کی بڑی وجہ کم معاوضہ ہے ،والدین غریب اور تنگدستی کی وجہ سے بچوں کوکام پر بھیجتے ہیں، چائلڈ لیبر ایکٹ کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے خاموش ہیں اور نہ ہی این جی او ز آواز اٹھا رہی ہیں۔ شہریوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے کے خلاف کارروائی عمل لائے جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں