فضل پارک ، نشاط جھیل یکجا، ایک تفریح گاہ کی منظوری

فضل پارک ، نشاط جھیل یکجا، ایک تفریح گاہ کی منظوری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کے احکامات پر خانیوال کے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات میں پیشرفت، فضل پارک اور نشاط جھیل کو ضم کرکے ایک تفریح گاہ بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

 ورلڈ بینک کے 157 ملین روپے کے فنڈز سے اپ گریڈیشن کاکام مکمل کیا جائے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے فضل پارک کا دورہ کیا،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفی اور چیف آفیسرنے اپ گریڈیشن پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جھیل میں خواتین کیلئے علیحدہ پورشن بنایا جائیگا،منصوبہ پر کام بہت جلد شروع ہوگا،واکنگ ٹریکس،آبشار،جھیل پر ریلنگ،پانی کی نکاسی کا انتظام پلان میں شامل ہے ھ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھاکہ اپنے شہریوں کو تفریح کے بہترین موقع فراہم کرینگے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپ گریڈیشن پلان پر عمل کرایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں