جھنگ: 300سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کاتقررو تباد لہ کر دیا گیا

جھنگ: 300سے زائد پولیس افسروں  اور اہلکاروں کاتقررو تباد لہ کر دیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی اوجھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے 300سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کے تقرر و تبادلے کردیئے ،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1 انسپکٹر، 7 سب انسپکٹرز، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،16 ہیڈ کانسٹیبلز، 239 کانسٹیبلز اور 22 لیڈی پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کرتے ہوئے شورکوٹ، جھنگ، احمدپورسیال اور اٹھارہ ہزاری کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر گشت کیلئے شاہین سکواڈ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کچہری اور حوالاتیوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں