پینٹنگ سے خیالات پیش کرنے کا مقابلہ ،حمزہ احمد کامیاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ تعلیم کی جانب سے تحصیل سطح پر منعقد کروائے جانے والے وال پینٹنگ اور ہندسوں کے ذ ریعے کی جانے والی پینٹنگ سے اپنے خیالات کو پیش کرنے کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے ہونہار طالبعلم نے میدان مار لیا۔
حمزہ احمد کی جانب سے پینٹنگ سے اپنے خیالات کو پیش کرتے ہوئے ججز کے دل موہ لئے ۔ اس موق پر پرنسل ادارہ ہذا عبدالواجد، اساتذہ رضا انور، عامر شہزاد اور امجد بیگ کی جانب سے بھی طالبعلم کی کامیابی کو سراہاگیا۔