انسداد پولیو مہم کیلئے جامع مائیکروپلاننگ کرنی چاہیے :ڈی سی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس،ڈی ڈی ایچ او سٹی ڈاکٹر عظیم ارشد، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے لئے جامع مائیکروپلاننگ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ کوتاہیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈی سی آفس کنٹرول روم میں مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ہیلتھ اتھارٹی کے آفیسر کی ڈیوٹی لگانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر فوکس رکھا جائے ۔سرکاری سکولوں کے ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے طالب علموں کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کا پیغام دیں۔