عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں: نعیم سندھو
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چودھری محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں پوری ایمانداری کے ساتھ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔۔۔
کمالیہ کے صحافیوں نے مثبت انداز میں مسائل کی نشاندہی کی اور ہمیشہ علاقہ میں امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنے حصے کا رول ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ کے سینئر صحافی امجد سعید سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، عوام اپنے جائز کاموں کے لیے میرے دفتر بلا جھجک آسکتے ہیں، انہیں کسی بھی قسم کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم عوام کے خادم ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سن رہے ہیں۔