پیرمحل:چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

پیرمحل:چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا)چوری کی چار وارداتیں ،شہری قیمتی اشیا اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر693گ ب کے رہائشی سراج دین کے احاطہ مویشیاں کا تالاتوڑکر نامعلوم چور سات بکریاں مالیت پانچ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ۔۔

چک نمبر772گ ب کے رہائشی بشیر ولد قاسم علی کے زرعی رقبہ کے ٹیوب ویل سے انور ٹر مالیت ایک لاکھ دس ہزار روپے ، چک نمبر763گ ب کے رہائشی اللہ دتہ کی سبزی کی دکان سے لوڈر کشہ مالیت ایک لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ، چک نمبر666گ ب کے رہائشی خالد علی کے گھر سے دوبکریاں مالیت دیڑھ لاکھ روپے چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں