ملازمین نے حویلی سے لاکھوں مالیت کے مویشی چوری کرلئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملازمین نے حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چکنمبر 229رب میں ابرار نامی شہری نے پولیس کو بتایا ۔۔
کہ ملزمان اسکے پاس مال مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے ملازمت کرتے تھے اورانہوں نے دوران ملازمت حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی گائے ، بھینسیں اور نایاب نسل کا قیمتی کتا چوری کرلیا۔