علامہ روح اللہ کا پریس کلب شورکوٹ کا دورہ ، صدر سے ملاقات
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ کے صدر علامہ سید روح اﷲ کاظمی نے پریس کلب شورکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر پریس کلب ۔۔
شورکوٹ رانا شاہد محمود،عابد حسین بھٹی و دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ علامہ سید روح اﷲ کاظمی نے پریس کلب کے عہدیداروں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ، صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے جو اپنے قلم کے ذریعے مظلوموں کو انصاف دلوا سکتے ہیں۔