بیٹی کو آ گ لگا کر قتل کر نے والا باپ بیٹے سمیت گرفتار
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)بیٹی کو آ گ لگا کر مبینہ طور پر قتل کر نے والے باپ کو بیٹے سمیت پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
وا ضح رہے کہ گزشتہ روز چک نمبر 360 ج ب کے اکرم نے اپنے بیٹے اسلا م کے سا تھ مل کر اپنی بائیس سا لہ بیٹی عدیلہ بی بی کو نامعلو م وجوہا ت کی بنا پر آ گ لگا کر قتل کردیا تھا اور پو لیس کے علم میں لا ئے بغیر تدفین کر دی تھی۔