کمشنرملتان کا ویسٹ مینجمنٹ کو گرینڈ صفائی آپریشن کا حکم
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے سی او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن کرنے کے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔
اندرون شہر کو مضافات میں بھی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے ۔ خصوصی سکواڈ تشکیل دیکر شہر کا چپہ چپہ چمکایا جائے ۔ اہم شاہراہوں کیساتھ گلی محلوں کی صفائی پر بھی فوکس کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کیساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے ۔ ستھرا پنجاب مہم فیز5 کی کامیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔