کسان کارڈ:14لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن،4لاکھ30ہزار درخواستیں منظور

کسان کارڈ:14لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن،4لاکھ30ہزار درخواستیں منظور

ملتان (جام بابر سے )کسان کارڈ کے لئے اب تک 14 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بینک نے 4 لاکھ 30ہزار درخواستیں منظور کر لی ہیں ۔

اور اب تک 3لاکھ 10ہزار سے زائد کسان کارڈ کاشتکاروں نے ایکٹو کر لئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 2600 رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانوں پر کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کا عمل جاری ہے اور کسان کارڈ کی ایکٹویشن کے بعد سے لے کر اب تک کاشتکار 2 ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔ اس سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور وہ خود کفیل ہو سکیں گے ۔ کسان کارڈ کی فراہمی کے لئے تحصیل کی سطح پر 136ڈلیوری سنٹرز قائم کر دیئے گئے ۔ کسان کارڈ سے کاشتکار صوبہ بھر میں 2600 رجسٹرڈ ڈیلرز سے بیج، کھاد و دیگر زرعی مداخل کی خریداری کر رہے ہیں۔ کسان کارڈ سے خریداری کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی مصنوعی قلت اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں