دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سموگ اور فوگ کے موسم کے حوالے سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے۔

 خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن ضلع بھر میں جاری ہے اب تک گزشتہ ماہ میں چار ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے شہری اپنی گاڑی کو سڑک پر لانے سے پہلے گاڑی کی فٹنس کا خاص خیال رکھیں زائد دینے والی دھواں دینے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں جنہیں سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے سموگ اور فوگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں