کرنٹ لگنے سے محنت کش موت کی آغوش میں چلاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرنٹ لگنے سے محنت کش موت کی آغوش میں چلاگیا۔مانانوالہ کا رہائشی مزدا ٹرک ڈرائیور 32 سالہ ذکا اللہ اور۔
اس کا ہیلپر 22 سالہ علی رضا شوگر موڑ کے قریب ٹرک سے دھاگہ اّتار رہے تھے کہ اسی دوران بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں دونوں بری طرح جھلس گئے ۔ ذکا اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ علی رضا کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔