عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے کام کریں : نعیم سندھو

عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے کام کریں : نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

،جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انیشٹوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں ،عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے ،تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں ،غیر فعال سڑیٹ لائٹس فنگشنل ہونی چاہئیں، مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہئیں ، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز بروقت تبدیل کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں