کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس ،11میڈیکل سٹورز کو وارننگ

 کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس ،11میڈیکل سٹورز کو وارننگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل طلحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

،ضلع بھر کے 16کیسز پر بحث کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طلحہٰ سعید نے 1 کیس کو ڈرگ کورٹ بھجوانے ،11 کووارننگ جبکہ 3کیس کی دوبارہ رپورٹ منگوانے اور 1 کو ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا،اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں