فیصل آ باد کی جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں پر انکے مخالفین سےرشوت لےکرتشدد کاا نکشاف

فیصل آ باد کی جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں پر انکے مخالفین سےرشوت لےکرتشدد کاا نکشاف

فیصل آباد(عبدالباسط سے )فیصل آباد کی جیلوں میں مقید حوالاتیوں اور قیدیوں کے ساتھ جیل پولیس افسروں اور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا رویہ اختیار کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔

 جیل پولیس افسر اور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر قیدیوں اور حوالاتیوں کے مخالفین کے ساتھ ساز باز کر کے ہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور سزاؤں کا شکار بنانے کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔ سزاؤں اور ناروا رویے سے محفوظ رہنے کے لئے جیل پولیس افسر اور ملازمین کو مختلف تحفے تحائف اور نذرانوں کی ادائیگی بھی کرنا پڑتی ہے ۔ اور انکار کرنے پر انہیں مختلف نوعیت کی سزائیں دیتے ہوئے تنگ کیا جانا معمول ہے ۔ذرائع کے مطابق ملازمین کونذرانے اور تحفے تحائف دیتے ہوئے مخالفین کو جیلوں کے اندر بلا جواز تنگ کروانے کے لئے مختلف نوعیت کی سزائیں دلوائی جاتی ہیں ذرائع کے مطابق ایسا ہی واقعہ ڈسٹرکٹ جیل میں مقید قتل کے مقدمہ میں حوالاتی آفتاب عرف بگا کے ساتھ دیکھنے میں آیا۔ حوالاتی کے بھتیجے فیض کی جانب سے جیل حکام کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کا چچا آفتاب جیل میں قید ہے اور ان کے مخالفین اعجاز اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ جیل نوید اسلم اور اسسٹنٹ سپر نٹنڈ نٹ جیل فہد کے ساتھ ساز باز ہو کر تنگ کیا جا رہا ہے ۔سپر نٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل فخر سلطان نارو سے رابطہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں