جڑانوالہ :انسداد ڈینگی اقدامات ،ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

جڑانوالہ :انسداد ڈینگی اقدامات ،ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفد ر شبیر کی زیر صدارتتحصیل ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد رانا و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفد ر شبیر نے کہا کہ تحصیل میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسداد ی حفاظتی اقدامات میں غفلت برداشت نہیں اور سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نظر آنے چاہئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لیے موثر اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ٹائرشاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں اور نرسریوں کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں