پیر محل:اے سی کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،جرمانے عائد

 پیر محل:اے سی کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،جرمانے عائد

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،ہزاروں روپے جرمانہ عائد ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ثاقب عدنان نے رات کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دوران مہنگی و کم وزن روٹی فروخت کرنے والے متعدد ہوٹل وتندورمالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانے عائدکر دیئے اور دوبارہ خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور سخت کارروائی کی وارننگ بھی دیدی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جار ہے ہیں ، جہاں کہیں زائد قیمت کی شکایت موصول ہوتی ہے فوری کارروائی کی جاتی ہے ، روزانہ مختلف مقامات پر چیکنگ کی دوران خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ہوٹلوں کو سیل کرکے ہوٹل مالکان کو پابند سلاسل کیا جائے گا ۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیائے خور ونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں