پرائیویٹ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں:رانا صہیب رزاق

پرائیویٹ تعلیمی ادارے اہم کردار  ادا کر رہے ہیں:رانا صہیب رزاق

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالرزاق کے فرزند رانا صہیب رزاق کی جھنگ روڈ پر واقع نجی سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت،طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا صہیب رزاق نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں جدید تعلیم سے طلبہ و طالبات کو آراستہ کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں،وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی نوجوان نسل کو تعلیم سے آراستہ کرتی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے نجی سکول کے نیو کیمپس کا افتتاح بھی کیا،تقریب میں تحریک انصاف کے ایم این اے میاں محمد علی سرفراز و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں