چنیوٹ :اکتوبر میں خدمت مراکز سے 14ہزار شہری مستفید
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کے خدمت مراکز کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق پولیس خدمت مرکز چنیوٹ،پولیس خدمت مرکز بھوانہ۔۔۔
پولیس خدمت مرکز کانڈیوال سے گزشتہ ماہ 14ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے ،ان خدمت مراکز سے شہریوں کو 4420 لرنر پرمٹ ،3233 لرنر پرمٹ رینیو اور5579 ڈرائیونگ لائسنس اور461 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔گزشتہ ماہ پولیس نے 457 پولیس ویریفکیشن اور 420 کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے جبکہ14وہیکل ویریفکیشن،151اندراج کرایہ داری اور73رپورٹ گمشدگی کا اندراج کیا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری،عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور پولیس سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کے ذریعے ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 15مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، خدمت مراکز میں جدید تقاضوں کے مطابق شہریوں کو بروقت رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔