کمالیہ :شہریوں کو’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘سکیم کے لیٹر تقسیم
جکھڑ (سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سردار راحیل انور نے پنجاب حکومت کی‘‘اپنا گھر اپنی چھت’’سکیم میں بذریعہ قرعہ اندازی انعام نکلنے والے خوش نصیبوں کو ان کے گھروں میں جا کے لیٹر تقسیم کئے اور انکو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر لیٹر حاصل کرنے والے خوش نصیب شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس منصوبے کو سراہا اور اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن)لالہ وسیم گجر نمبردار اور طارق جٹ بھی موجود تھے ۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر اور سردار راحیل انور نے کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت جاری کھیلوں کے مقابلہ جات میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی اوراپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت نوجوانوں اور بچیوں کو کھیل کے میدان میں صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیا گیا ہے جو صحت مند تفریح کا باعث ہے ،کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔