تحصیل تاندلیانوالہ میں قیمتی زرعی اراضی قابضین سے واگزار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل تاندلیانوالہ کے چک53/5ٹکڑا میں قیمتی زرعی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی۔
تعمیرات کو بھی مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے اراضی واگزار کرانے کے عمل کی نگرانی کی اور واضح کیا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے ریونیو افسران کو پابند کیا کہ وہ واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔