36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں کا دورہ کمشنر آ فس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں 36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت سینئر افسران نے فیصل آباد کا دورہ کیااورکمشنر آفس میں بریفنگ سیشن کا انعقادہوا۔
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے زیرتربیت افسروں کا خیرمقدم کیا۔کمشنر نے زیر تربیت افسروں کو ڈویژن کے تاریخی وثفافتی،صنعتی وجغرافیائی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔انہوں نے فیصل آبادکی صنعتی وزرعی اہمیت پر بریفنگ دی۔کمشنر نے ڈویژن کے دیہی علاقوں میں ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ کیااوربتایا کہ دیہی علاقوں میں صفائی کا باقاعدہ نظام نہ تھا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا۔دیہاتوں کا سروے کرکے لینڈ فل سائٹس کا انتخاب مکمل کرایا۔ویلج کمیٹی کا قیام،کمیونٹی کی شمولیت اور باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علامتی طور پر ستھراپنجاب پروگرام پر زوروشور سے کام شروع ہے ۔علاوہ ازیں رورل ایریاز میں گلی ومکان نمبرز بھی لگائے گئے ہیں۔