ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاریسکیو 1122 کے سینٹرل سٹیشن کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ریسکیو 1122 کے سینٹرل اسٹیشن چنیوٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے انہیں مکمل بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی آپریشنز، کنٹرول روم کی فعالیت، فائر فائٹنگ یونٹ، ایمبولینس سروس، اور تربیتی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صفی اﷲگوندل نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی انتھک محنت اور جذبے کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ میں ایمرجنسی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں۔