کمشنرکا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤٹ سورسنگ کیلئے اجلاس

کمشنرکا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤٹ سورسنگ کیلئے اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤٹ سورسنگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصربھی موجودتھے جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آؤٹ سورس کے نظام پر بریفنگ دی۔کمشنر نے مشینری،ہیومن ریسورس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔مینوئل سویپنگ،ڈی سلٹنگ،مکینیکل سوئپنگ،پرائمری ویسٹ کولیکشن، ڈورٹو ڈور کوڑا جمع کرنے کے بارے میں پلان سے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے ریسورس کو مانیٹر کرنے اور اب تک کی پراگریس دریافت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز آؤٹ سورسنگ کو تسلسل سے چیک کریں اور تمام تر مشینری اور وسائل زمینی حقائق کے مطابق ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز سے مسلسل میٹنگز کریں اور ویسٹ انکلوژرز وڈمپنگ سائٹس کا جائزہ لیا جائے ۔کمشنر نے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو آؤٹ سورسنگ نظام کی تفصیلات سے مکمل آگاہی ضروری ہے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چاروں ڈپٹی کمشنرز کو نظام کے بارے میں بریفنگ دیں اور مشینری پرٹریکرز لگوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں