بھوآنہ میں اے سی کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا اہتمام

بھوآنہ میں اے سی کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا اہتمام

بھوآنہ(نمائندہ نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوآنہ سے سموگ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

 ،اے سی بھوآنہ سعدیہ جمال کی زیر قیادت واک میں ڈی ایس پی سجاد حسین ،محکمہ تعلیم،زراعت،لائیو سٹاک،اراضی ریکارڈ سینٹر،ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین ، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام کو سموگ سے ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور حفاظتی اقدامات پر زور دینا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے پیغامات درج تھے ۔ سعدیہ جمال نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ عوام ماحولیاتی صفائی کا خیال رکھیں، فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں، شہری سموگ سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیں،ماسک اور عینک کا استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں